ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: فیس بُک پر پولس اہلکار سے دوستی ہونے کے بعد خاتون لاپتہ؛ پولس تھانے میں شکایت درج

بھٹکل: فیس بُک پر پولس اہلکار سے دوستی ہونے کے بعد خاتون لاپتہ؛ پولس تھانے میں شکایت درج

Mon, 15 Nov 2021 17:52:48    S.O. News Service

بھٹکل:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے شرالی  چتراپور کی ایک خاتون لاپتہ ہونے کو لےکر دیہی پولس تھانہ میں شکایت درج ہوئی ہے۔ لاپتہ عورت کی شناخت  ممتا جگدیش نائک (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ عورت ممتا  ایک بیوہ ہے جس کے دو چھوٹے بچے ہیں،  پتہ  چلا ہے کہ فیس بک کےذریعے گوکاک کے ایک پولس اہلکار  پرکاش انپا گاڑی وڈر سے اس کی  دوستی  ہوئی تھی ۔ اس کے بعد پتہ چلا تھا کہ  پولس اہلکار  25اکتوبر کو بھٹکل پہنچا تھا اور ممتا کے متعلق ہنگامہ کرکے واپس  لوٹ گیا تھا۔  اس کے بعد پولس اہلکار نے ممتا کے معاملے میں مداخلت نہ  کرنےکا  یقین دلایاتھا۔ لیکن 11اکتوبر کو بھٹکل پہنچ کر ممتا سے بات چیت کرکے لوٹنے کے صرف آدھے گھنٹے کے بعد ہی  عورت بھی اپنے ماروکیری گھر سے لاپتہ ہونے کے تعلق سے اس کے بھائی رمیش نارائن نائک نے دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ مضافاتی  پی ایس آئی بھرت معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: